اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 2014 کی تیسری سہ ماہی کے دوران، بوئنگ نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم نے ایران ایئر کو ایئر کرافٹ دستورالعمل، ڈیزائن اور نیویگیشن چارٹ فروخت کیے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ امریکی کمپنی نے ایران ایئر کو طیاروں کے پرزے فروخت کیے ہیں۔
تجارتی معاہدے کے عوض بوئنگ کو ایک لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔
یہ کاروباری معاہدہ اپریل میں امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک محدود مدت کے لیے ایران کو حفاظتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے پرزے فروخت کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد عمل میں آیا تھا۔
بوئنگ کا کہنا ہے کہ طیاروں کے پرزے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق امریکی حکومت کی ہدایات کے تحت فروخت کیے گئے ہیں۔
ایران کو نئے طیاروں کی فروخت پر ابھی بھی پابندی عائد ہے، تاہم بوئنگ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ ایران کو طیاروں کے پرزے بیچ سکتی ہے۔
.......
/169